پیر 24 فروری 2025 - 08:00
بلوچستان؛ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید مقاومت سے تجدیدِ عہد کے لیے مجلسِ عزاء کا انعقاد

حوزہ/مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام صوبۂ بلوچستان اور مجلسِ وحدت مسلمین ضلع بولان کی طرف سے قائد مقاومت علامہ شہید سید حسن نصر اللہ سے تجدیدِ عہد کے لیے مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام صوبۂ بلوچستان اور مجلسِ وحدت مسلمین ضلع بولان کی طرف سے قائد مقاومت علامہ شہید سید حسن نصر اللہ سے تجدیدِ عہد کے لیے مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی۔

مجلسِ سے مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام صوبۂ بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے قائد مقاومت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

بلوچستان؛ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید مقاومت سے تجدیدِ عہد کے لیے مجلسِ عزاء کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللّٰہ علیہ ساری زندگی امام حسین علیہ السّلام کے نقشِ قدم پر چلتے رہے اور امام کی طرح انہوں نے اپنی جان قربان کی اور کسی ظالم کے سامنے اپنا سر نہ جھکایا۔

بلوچستان؛ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید مقاومت سے تجدیدِ عہد کے لیے مجلسِ عزاء کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha